اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فارین پالیسی نے لکھا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش، ممکنہ طور پر بایولوجیکل ہتھیاروں کی ساخت کی کوشش میں ہے تاکہ انہیں اپنی کاروائیوں میں استعمال کرسکے۔ ہفتہ وار جریدے فارین پالیسی نے بعض ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ داعش کے ہیڈ کوارٹر سے ایک لپ ٹاپ ملا ہے جو ایک تیونسی باشندے"محمد س" کا ہے اوراس شخص نے اپنے ملک میں کیمسٹری اور فیزکس میں تعلیم حاصل کی ہے ۔ یہ جریدہ مزید لکھتا ہے کہ اس لپ ٹاپ میں انیس صفحات کی ایک فائل ملی ہے جس میں بائیولوجیکل ہتھیاروں کے بنانے کی بات کہی گئی ہے اور کہا گيا ہے کہ یہ ہتھیار، پبلک مقامات پر استعمال کئے جائیں تاکہ زیادہ سے جانی اور مالی نقصانات ہوسکیں۔
......
/169